نئی دہلی،25اکتوبر(ایجنسی) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے، جو ،ان دنوں بحرین کے تین روزہ دورے پر ہیں، وہاں اپنے ہم عہدہ وزیر لیفٹیننٹ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے بحرین کے دارالحکومت مناما میں، کل تفصیلی گفت وشنید کی ہے۔
طرفین نے ایک مفید گفت وشنید کا اجلاس منعقد کیا جس
میں بحرین کے داخلی امو رکے وزیر نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور ان کے وفد کا استقبال کیا اور اپنی افتتاحی تقریر میں لیفٹیننٹ جنرل شیخ راشد نے کہا کہ بحرین مشرق اور مغرب دونوں سے مربوط رہا ہے اور اس کی ایک باقاعدہ تاریخ ہے۔
انہوں نے ہندوستان کے ساتھ بحرین کے خصوصی تعلقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مملکت میں بڑی تعداد میں بھارتی برادری موجود ہے۔